• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غزہ کے چیمبر آف کامرس انتخابات میں پہلی بار خاتون امیدوار شامل

غزہ کے چیمبر آف کامرس انتخابات میں پہلی بار خاتون امیدوار شامل

ایمان عود غزہ کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

وہ کامیاب کاروباری شخصیت ہیں جنہوں نے انشورنس اور سیاحت سمیت پچھلی دو دہائیوں کے دوران کئی شعبوں میں کام کیا ہے۔ایمان عود نے پچھلے مہینے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 21 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

تاوقت انہیں حماس یا دیگر فلسطینی گروپس کی طرف سے انتخابات لڑنے پر مخالفت کا سامنا نہیں ہے۔

ماضی میں ایمان عود غزہ کے کئی اہم سینئر عہدوں پر رہ چکی ہیں، انہوں نے ٹرسٹ انٹرنیشنل انشورنس گروپ کی مارکیٹنگ منیجر، گلوبل یونائیٹڈ انشورس کمپنی کی علاقائی منیجر، جنرل ٹریڈنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صدر کے عہدوں پر کام کیا ہے۔2020 میں ایمان عود کو فلسطینی کونسل برائے ریستوران، ہوٹل اور سیاحتی خدمات کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

کونسل نے بھی چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور فلسطینی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایمان کو ووٹ دینے کا کہا ہے۔ایمان عود نے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ وہ تاجروں سے بارڈر کراسنگ پر لی گئی زیادہ فیس وصولی کے مسئلے کو حل کریں گی اور واضح معاشی قانون سازی اور ضوابط تیار کریں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply