بابر اعظم کی ویڈیوز کے پیچھے کون ؟ راز فاش

: بھارتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پاکستان کے سپر اسٹار اور کپتان بابر اعظم کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس میں قومی اسٹار کرکٹر کی غیر مناسب ویڈیوز اور تصاویر لیک کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بابر اعظم کی لیک ہونے والی ویڈیو میں  دلچسپ بات یہ ہے کہ جس انسٹاگرام اکاؤنٹ  سے قومی کپتان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اسکا بیک اپ نمبر بھارت کا ہے جس سے بابر اعظم کے خلاف مواد شیئر کیا گیا ہے۔

بابراعظم کی لیک ویڈیوز اور تصاویر کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا کو سر پر اٹھا لیاہے  جس میں سے  کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ بابر ایک اور پاکستانی کرکٹر کی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

 

انسٹاگرام پر ایک صارف  کی جانب سے  بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاگیاہے  کہ امید ہے جو بابر اعظم نے  کیا ہے وہ اسے واپس ملے گا، کرکٹر کا اصل رنگ سب کے سامنے آگیا۔

کہانی میں دلچسپ موڑ اس وقت پیدا ہوا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے بابراعظم کے خلاف مواد پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تواس سے  پتہ چلا کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بیک اپ نمبر بھارت کا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان کے ٹاپ اسٹار   بابر اعظم  کے  تاثر کو خراب کئے جانے کی مہم کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟ کیا یہ کچھ پاکستانی  ہیں  جو ماضی میں بلوچستان میں نام نہاد آزادی کے لئے گوریلا جنگ کے حصہ رہے ہیں؟   ان دنوں میں اپنے بھارت سے استوار ہونے والے رابطوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں  یا بھارتی کرکٹ بورڈ نفسیاتی طورپر بابر اعظم کو توڑ دینا چاہتا ہے ؟  یہ وہ سوالات ہیں جو ہر محب وطن کے دل میں ہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply