• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • زینب قتل: برطانوی ماڈل بھی انصاف کے لیے میدان میں آگئیں

زینب قتل: برطانوی ماڈل بھی انصاف کے لیے میدان میں آگئیں

کراچی: نامور برطانوی ماڈل کارا ڈیل ایونجنے بھی ننھی زینب کے ساتھ ہونے والی بربریت پر افسردہ ہیں انہوں نے زیادتی کے بعد قتل کرنے کے گھناؤنے فعل پر دلی دکھ کا اظہار کیا اور انصاف کے لیے آواز بلند کی۔

تفصیلات کے مطابق چھ روز قبل قصور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ہر دل رنجیدہ اور ہر آنکھ اشکبار ہے، ننھی زینب کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور پھر 3 روز بعد گھر کے قریب سے اُس کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

قصور کے اندوہناک واقعے پر ملک بھر  شدید احتجاج کیا گیا جس میں سول سوسائٹی اور شوبز شخصیات بھی پیش پیش نظر آئیں، تمام ہی شرکا نے متاثرہ اہل خانہ کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا اور آئندہ ایسے اقدامات کرنے پر زور دیا کہ جس کی وجہ سے مزید بچے درندوں کی ہوس کا نشانہ نہ بن سکیں۔

مظاہرین نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اس گھناؤنے کام سے باز رہے۔

یہ پہلی بار نہیں بلکہ ٹھیک ایک برس قبل قصور کے ہی علاقے میں 5 سال کی عائشہ نامی بچی کو اغوا کر کے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

حکومت پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی جبکہ اعلی شخصیات نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ زینب کے اہل خانہ کو ضرور انصاف دیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

برطانوی ماڈل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر زینب کے جنازے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ننھی پری ہم تم سے شرمندہ ہیں‘۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply