• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت پر اپیل آج سماعت کیلئے مقرر

شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت پر اپیل آج سماعت کیلئے مقرر

کراچی:سپریم کورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت پرسول سوسائٹی کی اپیل آج سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

ہفتے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل فل بینچ شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت پر سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔

سول سوسائٹی کی  جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شاہ زیب قتل کیس میں ملزمان کو ضمانت کیو ں ملی ؟،سپریم کورٹ آج سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس کے علاوہ سندھ میں دودھ کی ناقص و غیر معیاری پیداوار، تیاری اورپیکنگ کا ازخود نوٹس، کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار اور نجی میڈیکل کالجز میں داخلے، ملک بھر میں جیلوں کی حالت زار ، اہم شخصیات کی آمدورفت کے وقت عام شہریوں کیلیے سڑکوںکی بندش پر ازخود نوٹس، ماحولیاتی آلودگی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت عوامی اہمیت کے 9 مختلف مقدمات بھی آج سنے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply