• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پانچ ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی

پانچ ممالک نے پاکستانیوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی

پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ دنیا کے پانچ ممالک کے خوبصورت مقامات پر بغیر ویزے کے جا سکیں گے۔

بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پانچ ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کی رعایت حاصل کرنے والے ممالک میں پاکستان کے علاوہ فلپائن اور بھارت شامل ہیں۔

یوں تو پُر فضاء مقامات یا تعطیلات گزارنے کے لیے بہترین جگہ کے انتخاب کا موقع آئے تو پیرس، دبئی یا سوئٹزرلینڈ کے نام ذہن میں آتے ہیں لیکن ان ممالک کا سفر مہنگا ہونے کے ساتھ ویزہ کا حصول کا کٹھن مرحلہ بھی طے کرنا ہوتا ہے۔

پاکستان، فلپائن اور بھارت کے لیے پانچ ایسے ممالک نے فری ویزہ سروس کا اعلان کیا ہے جو دنیا دلفریب قدرتی مناظر اور خوبصورت مقامات سے مالا مال ہیں، ان ممالک میں بولیویا (جنوبی امریکا) وآدھو جزیرہ مالدیپ، لاؤس (جنوب مشرقی ایشیائی ملک)، ساموا (جنوبی بحرالکاہل) اور انڈونیشیا کے مخصوص مقامات شامل ہیں۔

 نمک کا گھر ۔۔۔۔ (واقع ۔۔ جنوبی امریکا کے شہر بولیویا)

بولیویا میں واقع ایک لگژری ہوٹل میں ایسا گھر تعمیر کیا گیا ہے جو مکمل طور پر نمک پر مشتمل ہے، اس فلیت کی چھت، دیواریں حتی کہ فرش تک نمک سے تعمیر کی گئی ہے جو سورج کی روشنی میں چاندنی کی مانند چمکتا ہے اور اس دلفریب کگہ کو دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح جنوبی امریکا کے اس شہر بولیویا کا رخ کرتے ہیں جہاں اب پاکستانی بھی بغیر ویزے کے سفر کر سکیں گے۔

وآدھو جزیرہ ۔۔۔ (واقع ۔۔ مالدیپ )

مالدیپ میں واقع جزیرے وآدھو کا خوبصورت سال اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ سیاحوں کو اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور دنیا بھر سے سیاح اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تعطیلات منانے اس جزیرے کا رخ کرتے ہیں جہاں دلفریب قدرتی مناظر کو منتظر پاتے ہیں۔ خوش  قسمتی سے اس جزیرے میں سیرو تفریح کی غرض سے آنے والے پاکستانیوں کو ویزہ کی ضرورت نہیں ہو گئے۔

پتھریلے جار۔۔۔ (واقع ۔۔ لاؤس)

لاؤس جنوبی مشرقی ایشیا میں واقع ایک زمین بند ملک ہے. اس کی سرحدیں شمال مغرب میں برما اور چین سے، جنوب میں کمبوڈیا، مشرق میں ویت نام اور مغرب میں تھائی لینڈ سے ملتی ہیں اس تاریخی اور خوبصورت ملک کی سیر بھی بغیر ویزے کے ممکن ہے.

لاؤس میں واقع ژینگ خاؤنگ نامی  جگہ پر ہزاروں سال قبل سے موجود تاریخی جار جیسی شبیہ رکھنے والے سخت پتھر موجود ہیں جنہیں درختوں نے گھیر رکھا ہے اور اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے یہ چٹانی علاقہ برصغیر کے دور مین انڈیا اور چائنا جنگ کے دوران بمباری کے نتیجے میں تباہ ہوا اور چٹانوں کی شکل یکسر تبدیل ہو گئی۔

سمندری سوئمنگ پول۔۔ (واقع ۔۔۔ ساموا)

بحرالکاہل کے جنوبی کنارے پر آباد آزاد سلطنت ساموا کے ساحلی علاقے میں واقع ایک خندق نما گڑھے میں سمندری پانی اس طرح جمع ہے جیسے کوئی سوئمنگ پول ہو، یہاں صاف و شفاف اور معتدل درجہ حرارت والا پانی ہمیشہ موجود رہتا ہے اور محکمہ سیاحت نے درختوں سے ڈھکے اس خوبصورت جگہ تک رسائی کے خوبصورت سیڑھی بھی نصب کر رکھی ہے۔

بحرالکاہل سے متصل اس ملک میں پاکستانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بغیر ویزے کے آ سکتے ہیں اور یہاں کے دلفریب مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

کیلی موتو ایک آتش فشاں ہے جو انڈونیشیا کے دور دراز جزیرے پر واقع ہے گو آتش فشاں آگ و دھواں اور تپتے لاوے کا نام ہے لیکن کیلی موتو کی خاص بات اس کا نہایت خوبصورت ہونا ہے ، بارش کے بعد یہ آتش فشاں پہاڑوں میں گھری ایک خوبصورت جھیل کا سا منظر پیش کرتی ہے جسے دیکھنے دنیا بھر سے سیاح کھینچے چلے آتے ہیں۔

اس جگہ کی انفرادیت اس کہ ہیئت ہے جو اسے آتش فشاں ہونے کے باجود ایک خوبصورت جھیل کی طرح پیش کرتی ہے تاہم سائنس دان متنبہ کرتے ہیں کہ آکسیڈیشن اور ریڈیشن کے باعث لاوا بننے کا عمل شروع ہوسکتا ہے، اس شاہکار کو دیکھنے کے لیے پاکستانیوں کو کسی ویزے کی حاجت نہیں رہے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اتو پھر تیار ہو جائیں، اگر آپ سیاحت کا شوق رکھتے ہیں، قدرتی حسن کے دلدادہ ہیں، فطرت کو سمجھنے کا جذبہ رکھتے ہیں اور سیر و تفریح کے کسی بھی موقع ہو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تو ان پانچ خوبصورت مقامات پر ضرور جائیں اور مشکل بھی کیا ہے کہ یہاں پہنچنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply