ملتان ڈیویلپمنٹ اٹھارٹی میں نقشے منظور کروانے کے لیے قائم ون ونڈو یونٹ ختم کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پہلے جو کام ون ونڈو میں ایک ہی جگہ پر کسی رشوت کے بغير منٹوں میں ہو جاتا تھا، ابھی وہی نقشہ منظور کروانے لیے تین سے چار دفتر میں جانا ہوگا، اور افسران کی جیب بھی گرم کرنی پڑے گی۔اس کے ساتھ ساتھ ون ونڈو شروع کرنے والی اور رشوت کے خلاف کھڑی ہونے والی ڈپٹی ڈائریکٹر آرکیٹیکچر رمشاء رحمن کو ٹاؤن پلاننگ کے شعبہ سے ہٹا کر اربن پلاننگ کے شعبہ میں ٹرانسفر کر کے میرٹ کا قتل عام کیا گیا ہے۔ یہ سب کچھ اپنے من پسند بندوں کو ٹاؤن پلاننگ شعبہ میں لگا کر اپنی جیبیں گرم کرنے کے لیے ہوا ہے۔ایک طرف حکومت 50 لاکھ گھر بنانے کے منصوبے بنا رہی ہے دوسری طرف جو لوگ اپنی مدد آپ تحت گھر بنا رہے ہیں، اُن کے آگے رکاوٹیں کھڑی کی رہی ہیں۔ہماری اربابِ اقتدار سے اپیل ہے کہ ون ونڈو یونٹ کو دوبارہ سے شروع کیا جائے۔پروفیشنلزم اور میریٹ کو فروغ دیا جائے اور نا اہل لوگوں کے ہاتھوں عوام کو ذلیل ہونے سے بچایا جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں