• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت نے تاریخ کی سب سے بڑی بحری جنگی مشقوں کی تیاری شروع کردی

بھارت نے تاریخ کی سب سے بڑی بحری جنگی مشقوں کی تیاری شروع کردی

نئی دہلی:پاکستان پردباؤ ڈالنے کی ایک اور بھارتی کوشش سامنے آگئی ،بھارت نے تاریخ کی سب سے بڑی بحری جنگی مشقوں کی تیاری شروع کردی۔

خطے پر غلبہ پانے کا ایجنڈا یا پاکستان پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ،جنگی جنون میں پاگل بھارت نے تاریخ کی
سب سے بڑی بحری جنگی مشقوں کا منصوبہ بنالیا۔

بھارت کی نیوی اپنی تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کی تیاری کر رہی ہے ،جس میں بھارت پہلی مرتبہ خطے کے 23ممالک کی میزبانی کرے گاتاہم ان ممالک میں پاکستان شامل نہیں ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ بحری مشقوں میں مہمان ممالک کے 30بحری جنگی جہاز حصہ لیں گے جبکہ مجموعی طور پر ان مشقوں میں ستر جنگی جہاز شریک ہوں گے۔

بھارتی نیوی کی مشرقی کمان کا ایک بڑا حصہ ان مشقوں میں شریک ہوگا،اِن ممالک میں آسٹریلیا، تنزانیہ، نیوزی لینڈ، فلپائن، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، میانمار، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، سنگا پور، ملائیشیا، جنوبی افریقا، موریشس، سیچیلس، ویت نام، برونائی، کینیا، موزمبیق ، متحدہ عرب امارات، یمن اور اومان شامل ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

بحری جنگی مشقوں کا آغاز یکم مارچ کو ہوگا اور یہ وار گیمز پانچ روز تک جاری رہیں گی،یکم مارچ سے ہونے والے انڈین وار گیمزمشقوں میں 23ممالک کی شرکت متوقع ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply