• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلی گلوکاروں کی جانب سے بیلا حدید، دعا لیپا اور میا خلیفہ کے قتل کا مطالبہ

اسرائیلی گلوکاروں کی جانب سے بیلا حدید، دعا لیپا اور میا خلیفہ کے قتل کا مطالبہ

اسرائیلی معروف میوزک بینڈ ’نیس وی اسٹیلا‘ (Ness Ve Stilla) نے جنگی ترانہ جاری کر کے جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی بیلا حدید، دعا لیپا اور میا خلیفہ سمیت دیگر تمام فنکاروں کے قتل کا مطالبہ کر دیا۔

خیال رہے کہ نیسیا لیوی اور ڈور سوروکر نامی گلوکاروں پر مشتمل اسرائیل بینڈ ’نیس وی اسٹیلا‘ نے حال ہی میں جنگی ترانہ ’چاربو دربو‘ جاری کیا ہے جو گزشتہ ہفتے اسرائیل میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا۔

مذکورہ گانے میں ان گلوکاروں نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مخالفت اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے فنکاروں کے قتل کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london
    ان گلوکاروں نے عبرانی زبان میں ’چاربو دربو‘ کے ٹائٹل سے گانا ریلیز کیا ہے جس کے معنی ’ تلواروں اور حملے‘ کے ہیں۔

انہوں نے اس گانے کے ذریعے اسرائیل کی جارحیت کی مخالفت کرنے والے کئی فنکاروں بالخصوص بیلا حدید، دعا لیپا اور میا خلیفہ کے قتل کا مطالبہ کیا، صرف یہی نہیں بلکہ اس گانے میں گلوکار جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والوں پر جہنم کی آگ برسنے کی دعائیں بھی کرتے دکھائی دیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply