محمد ارکون کا سیکولر اسلام

لجرائز کے محمد ارکون بربر نسل سے تعلق رکھتے ہیں گذشتہ تیس سالوں سے محمد ارکون اسلامی جدیدیت، سیکولرازم، اور انسان دوستی کے بارے بہت کچھ لکھ چکے ہیں ۔ انھوں نے زیادہ تر کتب اور مضامین فرانسیسی زبان میں لکھی ہیں
محمد ارکون کو ابن مسکویہ کے فلسفے پر ایک اتھارٹی سمجھا جاتا ہے۔ انھوں نے کوشش کی ہے اس زمانے کے
تقاضوں کے مطابق عالم اسلام کو اسلام کا ایک متبادل بیانیہ فراہم کر سکیں۔
ان کی مشہور کتب : Rethinking Islam (Boulder, Colorado, 1994), L’immigration: défis et richesses (Paris, 1998) اور The Unthought in Contemporary Islamic Thought (London, 2002)
ہیں
محمد ارکون کے کام کی خوبی یہ ہے کہ انھوں نے اسلام کی جدید تعبیر سیکولر ازم کے تعلقات کے حوالے سے بیان کی ہے انھوں نے مذہبی عقائد کی جدید تعبیر کی کوشش نہیں کی جیسا کہ بعض دوسرے مسلم مفکریں نے کی ہے
ان کو اسلامی علوم میں ان کے کام کی وجہ سے
Seventeenth Georgio Levi Della Vida Award مل چکا ہے
یورپ کی بہت سی یونیورسٹیوں میں پڑھا چکے ہیں سیکولر ازم کے حوالے سے بہت سا قابل تحقیقی کام کرنے والا یہ دانشور ستمبر 14, 2010 کو پیرس میں انتقال کرگیا

Facebook Comments

دائود ظفر ندیم
غیر سنجیدہ تحریر کو سنجیدہ انداز میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply