• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بابر اعظم نے عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار کیوں کیا؟

بابر اعظم نے عرفان پٹھان کو انٹرویو دینے سے انکار کیوں کیا؟

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس میں نسیم راجپوت بتا رہے ہیں کہ ‘عرفان پٹھان نے ورلڈکپ کے براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس کے لیے بابر اعظم کا انٹرویو کرنے کی کوشش کی’۔

بات جاری رکھتے ہوئے نسیم راجپوت نے بتایا کہ ‘پہلے اسٹار اسپورٹس کی پروڈکشن ٹیم آئی اور انہوں نے کہا عرفان پٹھان آپ کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں، بابر نے لفٹ ہی نہیں کروائی، اس کے بعد عرفان نے کہا میں خود جاکر بات کرتا ہوں

انہوں نے کہا ‘عرفان بابر کے پاس گئے تو قومی ٹیم کے کپتان نے کہا پاکستان کے خلاف جو لوگ زیادہ بات کرتے ہیں میں ان سے بات نہیں کرتا، یہ کہہ کر بابر نے عرفان پٹھان سے بات نہیں کی اور گراؤنڈ سے چلے گئے’۔

نسیم راجپوت کے مطابق انہوں نے یہ رپورٹ بھارتی میڈیا پر دیکھی جو کہ انہیں مستند لگی

اس کے علاوہ پاکستان کے ایک نجی ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے بھارت میں موجود ذرائع کے مطابق عرفان پٹھان نے نہیں بلکہ بنگلادیش کے ایک ٹی وی چینل نے بابر اعظم کی بغیر اجازت ان کا انٹرویو کرنے کی کوشش کی تھی جسے انہوں نے منع کر دیا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply