• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیلی افواج کا البریج کیمپ پر حملہ،شہدا کی مجموعی تعداد 10ہزار تک پہنچ گئی

اسرائیلی افواج کا البریج کیمپ پر حملہ،شہدا کی مجموعی تعداد 10ہزار تک پہنچ گئی

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی آبادیوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، جبالیا پناہ گزین کیمپ پر لگاتار تیسرے روز بمباری کے علاوہ اسرائیلی فوج نے البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے شاطئی کیمپ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے تحت چلنے والے اسکول کو بھی نشانہ بنایا جبکہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے القدس اسپتال کے قریب بھی بم برسائے۔

اسرائیل کے غزہ میں جبالیا کیمپ پر 3 دن میں تیسرے حملہ کے بعد گزشتہ تین روز میں ہوئے حملوں میں شہدا کی تعداد 2 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 7 سو سے زیادہ زخمی اور 100 سے زائد افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے پورے غزہ شہر کا محاصرہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے جس کے بعد زمینی فوج کی بڑی کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے خلاف حماس اور حزب اللہ کے جوابی حملے بھی جاری ہیں، جنوبی لبنان سے اسرائیلی شہر کریات شمونہ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، حزب اللہ کے حملے میں متعدد گاڑیوں اور مکانات میں آگ لگ گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لبنان سے فائرکئے گئے میزائل سے دوسرا اسرائیلی ڈرون بھی تباہ ہوگیا، حزب اللہ نے 2 مسلح ڈرونز سے اسرائیلی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply