کینیڈا ‘بھارت کےسفارتی تعلقات : کشیدگی میں اضافہ

کینیڈا کی بھارت کیساتھ سفارتی تعلقات میں مزید کشیدگی دیکھنے میں آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل پر کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے ہندوستان کے ملوث ہونے کا بیان دیا گیا۔کینیڈین وزیراعظم کے واضح موقف پر دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات ابتر ہو گئے ۔ بھارت نے کینیڈین سفارتکاروں کےلئے استثنیٰ منسوخ کیا تو کینیڈا نے سفارتی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کردیا،چندی گڑھ،بنگلور اور ممبئی میں قونصل خانے بند کر دیئے گئے۔

حکام کے مطابق بھارت میں کینیڈین سفارتی عملہ بھی غیر محفوظ ہے،20 اکتوبر کو کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے بھارت اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات سے متعلق پریس کانفرنس کی جس میں میلانی جولی نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی معطلی کا اعلان کیا۔

20 اکتوبر 2023 کو استثنیٰ منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد سے 41 کینیڈین سفارتکار اور سفارتی عملہ ہندوستان چھوڑ چکے ہیں۔پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ چندی گڑھ، بنگلور اور ممبئی میں کینیڈا کے قونصل خانوں میں تمام سرگرمیوں کی معطلی کے بعد انہیں بند کر دیا گیا۔ کینڈین وزیر خارجہ میلانی جولی کے مطابق بھارت کے سفارتکاروں کے ساتھ غیر مناسب روئیے کے بعدچندی گڑھ،بنگلور اور ممبئی میں کینڈین قونصل خانے بند کر دیئے گئے ہیں، بھارت کینڈین شہریوں کےلئے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔

julia rana solicitors

کینیڈین وزیر خارجہ کا کہناہےکہ بھارت کی جانب سے سفارتی استثنیٰ کی پاسداری نہ کرنا ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہےاگر ہم سفارتی استثنیٰ کے قانون کو توڑنے کی اجازت دیں تو روئے زمین پر کوئی بھی سفارت کار محفوظ نہیں رہے گا۔ بھارت کا غیر مناسب رویے سے دونوں ممالک کے شہری متاثر ہونگے، بھارت اب کینیڈین شہریوں کے لئے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔کینیڈین حکومت نے ہندوستان میں خطرے کے پیشِ نظر اپنے سفارتی عملے کے محفوظ انخلاء کو یقینی بنایا۔معروف سکھ صحافی جگجیت سنگھ نے کینیڈین حکومت کے فیصلے کو اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply