• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید کردی

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے عمران خان کی تیسری شادی کی تردید کردی

اسلام آباد: پاکستان کے معروف اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ میں گردش کرتی اس خبر کی تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2018 کو لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے سیکٹر وائے میں واقع ایک گھر میں عمران خان کا نکاح پڑھایا گیا۔عمران خان کا نکاح پی ٹی آئی کو کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا۔ اس سے قبل ریحام خان اور عمران خان کا نکاح بھی مفتی سعید نے ہی پڑھایا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ  کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے ایک دوست کی رہائش پر عمران خان کے نکاح کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جبکہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے اس رپورٹ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے کلین چٹ ملنے کی وجہ سے خان کے ناقدین ان پر کرپشن کا الزام عائد نہیں کر سکتے، اس لئے ان کی شادی کے حوالے سے کہانیاں بنا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply