• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستانی آئی ٹی اور بینکنگ سیکٹر میں بھارتی مصنوعات کااستعمال ،

پاکستانی آئی ٹی اور بینکنگ سیکٹر میں بھارتی مصنوعات کااستعمال ،

پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری، فن ٹیک اور بینکنگ سیکٹر میں بھارتی مصنوعات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبوں کو ایک مراسلہ بھیجا ہے، جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری، فن ٹیک اور بینکنگ سیکٹر میں بھارتی مصنوعات کا استعمال ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کی کچھ کمپنیاں اور بینک بھارتی نژاد کمپنیوں سے آئی ٹی مصنوعات خرید رہے ہیں، ان مصنوعات میں میلویئر وائرس کی موجودگی کا امکان ہے، اور بھارتی کمپنیوں کی مصنوعات سے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی اہم معلومات کو خطرہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میلویئر وائرس کی موجودگی سے ڈیٹا اور پرسنل آئیڈنٹیفکیشن انفارمیشن کے غلط استعمال کا خدشہ ہے، اندیشہ ہے کہ بھارتی مصنوعات کے ذریعے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت ممکن ہو جائے گی۔

مراسلے میں بھارتی منصوعات کا استعمال ترک کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اور صارفین کو بھارتی نژاد آرٹیفیشل انٹیلیجنس مصنوعات کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

مراسلے میں متبادل مصنوعات کے لیے پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس سے مشورہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply