• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم شہبازشریف کیلئے الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر

وزیراعظم شہبازشریف کیلئے الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر

وزیراعظم شہباز شریف کے لیے آج الوداعی گارڈ آف آنر کی تقریب مؤخر کر دی گئی، وزیراعظم 14 اگست کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج رات قوم سے الوداعی خطاب بھی متوقع ہے، وزیر اعظم اتحادی حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی پر بات کریں گے ۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں ملکی معیشت اور سیاسی حالات سے متعلق امور پر گفتگو کریں گے ، خارجہ امور، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں سے متعلق اقدامات پر روشنی ڈالیں گے ۔الوداعی خطاب میں وزیر اعظم اتحادی جماعتوں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف اور سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر بعد ازاں صدر مملکت نے بھی دستخط کر دیے تھے۔

julia rana solicitors

ذرائع کے مطابق انوار الحق کاکڑ بطور نگران وزیراعظم 14 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply