وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مزار قائد پر حاضری
مکالمہ کراچی(نمائندہ خصوصی سے)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزار قائد پر حاضری دی ہے اور بابائے قوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی پہنچے جہاں سب سے پہلے انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ ان کے ہمراہ وزیر داخلہ احسن اقبال، گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تھے۔ فاتحہ خوانی کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ انہوں نے لکھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لئے الگ اسلامی ریاست کی کامیاب جدوجہد کی گئی، قائداعظم محمد علی جناح کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت علیحدہ مملکت کا قیام ممکن ہوا، بابائے قوم کے مزار پر آنا قابل عزت و فخر ہے، میں پاکستان کو پرامن، خوشحال بنانے کے لئے انتھک محنت کروں گا۔ وزیراعظم گورنر ہاؤس کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جب کہ دورہ کے دوران وزیراعظم امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بطور وزیراعظم کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply