• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خیبر پختونخوا میں پٹرول بحران پیدا ہونے کے خدشات میں اضافہ

خیبر پختونخوا میں پٹرول بحران پیدا ہونے کے خدشات میں اضافہ

خیبر پختونخوا میں پٹرول بحران پیدا ہونے کے خدشات مزید بڑھ گئے۔ سرحد پٹرولیم کارٹیج اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن خیبر پختوخوا کا 18 جولائی سے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

سرحد پٹرولیم کارٹیج اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر بہزاد الرحمن نے کہا ہے کہ 18 جولائی سے صوبے بھر میں پٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فی لیٹر مارجن 6 فی صد کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے ، وگرنہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول 231 روپے میں 4 روپے اور ڈیزل 236 پر 3روپے مارجن دیا جا رہا ہے۔ موجودہ مارجن میں کاروبار ناممکن ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply