• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 12لاکھ معمر برطانوی باشندے خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں

12لاکھ معمر برطانوی باشندے خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں

لندن . معمر افراد کو جہاں دوسرے بہت سے مسائل کا سامنا رہتا ہے وہاں انہیں تنہائی کے عمرانی اور سماجی مسئلے سے بھی دوچار ہونا پڑتا ہے کیونکہ بالعموم ریٹائرڈ افراد کو نظرا نداز کیا جاتا رہا ہے اور انہیں نظرانداز کرنے والوں میں خود انکے بال بچے شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انکا احساس تنہائی بڑھ جاتا ہے۔ اس حوالے سے ایک مقامی فلاحی ادارے نے جو سروے کیا ہے اس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 12لاکھ معمر برطانوی باشندے شدید احساس تنہائی کا شکار ہیں اورانکا واحد حل یہ ہے کہ ان کےلئے دیہی ماحول فراہم کیا جائے اور دیہات کی طرح رہنے سہنے کا انتظام کیا جائے کیونکہ دیہی باشندے بالعموم ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں جو ایک بڑی نعمت ہے۔ ان افراد کا دوسرا بڑا مسئلہ رہنے سہنے کی جگہ ہے جبکہ بعض علاقوں میں 2کمرے کے مکان کی کم سے کم قیمت ایک لاکھ20ہزار پونڈ سے شروع ہوتی ہے۔ لوگ سال نو او راس قسم کی دوسری تقریبات کے موقع پر جمع ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوتے ہیں مگر بعض معمر افراد ایسے ہوتے ہیں جن سے نہ تو کوئی ملنے آتا ہے او رنہ ہی وہ کسی سے ملنے کے لئے جاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply