• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انسداددہشتگردی عدالت کا عمران خان کو 4 مقدمات میں فوری پیش ہونے کا حکم

انسداددہشتگردی عدالت کا عمران خان کو 4 مقدمات میں فوری پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد:انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایس ایس پی تشددسمیت 4مقدمات میں فوری پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

 منگل کو  اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج  شاہ رخ ارجمند نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف ایس ایس پی تشدد سمیت 4مقدمات کی سماعت کی۔دوران سماعت چیئرمین تحریک انصاف اوران کے وکیل بابراعوان کے بجائے معاون وکیل شاہد گوندل پیش ہوئے۔فاضل جج نے عمران خان اور ان کے وکیل کو فوری طلب کرتے ہوئے سماعت دن 12 بجے تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ عدالت نے 13 دسمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک کی توسیع دی تھی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply