• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم

وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم

منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہبازکے مزید 13 اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ العربیہ شوگرملز، رمضان شوگرملز، چنیوٹ پاورلمیٹڈ، شریف فیڈ ملز، یونی ٹاس اسٹیل کے اکاؤنٹ منجمد کیے جائیں ۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ بینکوں کے افسران کیخلاف فوجداری کارروائی کی جائے؟ عدالت کا کہنا ہے کہ بینکوں کے افسر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں آئندہ پیشی پر وزیرا عظم شہبا زشریف کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔ ایف آئی اے سے وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے بریت کی درخواستوں پر دلائل بھی طلب کر رکھے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply