• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایران:مہنگائی اورکرپشن کیخلاف پرتشدد مظاہرے،ہلاکتیں 13 ہوگئیں

ایران:مہنگائی اورکرپشن کیخلاف پرتشدد مظاہرے،ہلاکتیں 13 ہوگئیں

تہران:ایران میں مہنگائی اور کرپشن کیخلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جا ری ، ہلاک افراد کی تعداد 13ہو گئی۔

مہنگائی کیخلاف ایران میں شروع ہونے والا احتجاج ملک گیر شکل اختیار  کرگیا،تہران کے علاوہ کرمان شاہ، خرم آباد، شاہین  اور زنجان میں بھی لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔صوبہ خوزستان کے شہر ایذہ میں احتجاج کے دوران  فورسز کی  فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے،4افراد مغربی صوبے لورستان میں مارے گئے ۔مظاہروں کا آغاز جمعرات کو مشہد سے ہوا تھا،عوام  مہنگائی اور کرپشن کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے حکومت مخالف مظاہروں میں شریک افراد کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام جاری رہنے پر مظاہرین سے ’سختی سے نمٹا‘ جائے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ایرانی عوام میں بالآخر عقل آ رہی ہے کہ کیسے ان کی دولت کو لوٹا جا رہا ہے اور دہشتگردی پر خرچ کی جا رہی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی عوام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ایرانی عوام موجودہ حکومت سے آزادی حاصل کرنے میں کامیاب ہوں۔نتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت اسرائیلی اور ایرانی عوام میں نفرت پھیلانا چاہتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

برطانوی وزیرخارجہ نے ایران میں مظاہروں کےدوران اموات پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کےعالمی قوانین کااحترام  کرے۔ادھر  ایرانی صدر حسن روحانی نے ڈونلڈ ٹرمپ  کے ٹوئٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ایرانی عوام کا دشمن ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ کو ایرانی عوام سے ہمدردی کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply