• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان؛انٹرنیٹ پابندیوں کے باعث بدترین ملکوں میں تیسرے نمبر پر

پاکستان؛انٹرنیٹ پابندیوں کے باعث بدترین ملکوں میں تیسرے نمبر پر

پاکستان کو انٹرنیٹ پر پابندیوں کے حوالے سے دنیا کا تیسرا بدترین ملک قرار دے دیا گیا۔

نجی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان رواں سال انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پابندیاں لگانے والے ممالک میں ایران اور بھارت کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں 9 مئی کو سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد نافذ کی گئیں۔

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 مئی کے بعد پاکستان میں ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب تک رسائی پر پابندی عائد کی گئی جبکہ کئی دنوں تک ملک بھر میں شہریوں کو سیلولر نیٹ ورک میں رکاوٹوں کا بھی سامنا رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

نجی کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ میں ایشیا کو انٹرنیٹ پابندیوں کا مرکز بھی قرار دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply