بھارت سے آئی انجو پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی۔ سات جنم ساتھ نبھانے کے وعدے ہی نہیں کیے۔ بارڈر سے اس پار آکر شادی بھی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انجو نے شادی سے قبل اسلام قبول کرلیا اور اپنا اسلامی نام فاطمہ رکھا۔ دونوں نے عدالت میں شادی کی اور ایک حسین بندھن میں بندھ گئے۔ پولیس نے کڑی سیکیورٹی میں نئے نویلے جوڑے کو عدالت سے گھر پہنچادیا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی شہری انجو پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر بارڈر کراس کرکے پاکستان آگئی تھی۔ اس وقت نیا شادی شدہ جوڑا پاکستان کے خوبصورت ترین علاقے دیر میں رہائش پذیر ہے۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں