سرحدی کشیدگی تعلقات میں رکاوٹ ہے، بھارتی وزیر

بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتارامن کپواڑہ کے سرحدی علاقہ میں پاک فوج کی فائرنگ سے دو فوجی افسران کی ہلاکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی کہ بھارت ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گا، امن کے لئے دونوں  ممالک کو مثبت اقدامات کرنا ہوں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے  وزیر دفاع نرملا نے کہا کہ بھارت کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کی ہلاکتوں پر خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اچھے ہمسائیوں کے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے تاہم سرحدی اشتعال انگیزی تعلقات کی راہ میں آڑے آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور امن دونوں ایک ساتھ  نہیں چل سکتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply