لاہور: گاڑی اہلکاروں پر چڑھ گئی، ایک ہلاک

لاہور میں ایک تیزرفتار گاڑی نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ڈیفنس کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے ناکے پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو ٹکر ماری۔واقعے میں جاں بحق اہکار مستنصر کی لاش اور زخمی اہلکار قاسم کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس اہلکاروں کو ٹکر مارنے والا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply