• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس،بشری بی بی نے پیشی سےمعذرت کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کرادیا

190 ملین پاؤنڈ کیس،بشری بی بی نے پیشی سےمعذرت کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کرادیا

190 ملین پاؤنڈ کیس،بشری بی بی نےنیب پیشی سے معزرت کر لی،تحریری جواب بھی جمع کروا دیا۔

تحریری جواب میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں آج پیشی کے باعث اسلام آباد میں نہیں آسکتی،پہلے نوٹس کے جواب میں بتا دیا تھا کہ کیس سے متعلق کوئی دستاویزات میرے پاس نہیں،کیس کا ریکارڈ القادر ٹرسٹ کے چیف فنانشل آفسر سے آپ حاصل کر چکے ہیں۔

بشری بی بی نے اپنے جواب میں کہا کہ القادر یونیورسٹی اور ٹرسٹ کی قرار دادیں اور دستاویزات سیکٹری بورڈ ڈاکٹر امجد کے پاس ہیں،میرے پاس دستاویزات اور قرار دادوں کی کوئی نقول موجود نہیں،پردہ نشین خاتون ہوں اپنے شوہر کے بغیر لاہور سے اسلام آباد کا سفر نہیں کر سکتی،پہلے نوٹسز میں کہا میری پیشی شوہر کے ساتھ منسلک کر دی جائے،محرم کے بغیر نیب راولپنڈی پیشی کیلئے معذرت خواہ ہوں،4 جولائی کو میں شوہر کے ساتھ نیب میں پیش ہو سکتی ہوں۔

julia rana solicitors london

بشری بی بی نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ 4 جولائی کو کیس سے متعلق میری پیشی منتقل کر دی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply