• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر گولی چلا دی

امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر گولی چلا دی

امریکا کی ریاست ٹیکساس میں خاتون نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور پر  گولی چلا  دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 جون کو 48 سالہ خاتون کو غلط فہمی ہوئی کہ ڈرائیور اسے اغواء کر کے میکسیکو لے جانے کی کوشش کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق خاتون سڑک پر سائن بورڈز دیکھ کر غلط فہمی کا شکار ہوئی جس کے بعد اس نے اپنے بیگ سے گن نکلا کر ڈرائیور کے سر اور ہتھیلی پر گولی ماری۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈرائیور کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کمپنی نے واقعے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ اغواء کے کوئی شواہد نہیں ملے جبکہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply