برطانیہ یوکرین کو راکٹ لانچرز فراہم کرے گا

برطانیہ نے یوکرین کو راکٹ لانچرز فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹنن کی وارننگ کے باوجود برطانیہ یوکرین کو اعلیٰ کارکردگی والے راکٹ لانچرز فراہم کرنے کو تیار ہو گیا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ ایم 270 طرز کے راکٹ لانچرز یوکرینی فوج کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بنیں گے۔

ایم 270 کے ذریعے متعدد راکٹ ایک ساتھ داغے جا سکتے ہیں۔ یہ نظام 80 کلومیٹر دور تک کے اہداف کو مہارت سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

برطانیہ یوکرینی فوجیوں کو راکٹ لانچرز کے استعمال کی تربیت بھی دینے کو تیار ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply