روس کیلئے یوکرین جنگ جیتنا ناممکن ہے: امریکی جنرل

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک میلی کا کہنا ہے کہ روس فوجی طور پر یوکرین میں جنگ نہیں جیت سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کے دفاعی رابطہ گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ روس کا یوکرین میں جنگ جیتنا ناممکن ہے۔ جنرل میلی نے کہا روس ، یوکرین میں فوجی فتح حاصل نہیں کرپائے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یوکرین کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ اس سوچ سے باہرنکلے کہ وہ یوکرین کے علاقوں سے ہر روسی فوج کو نکالنے کے قابل ہوگا۔

یوکرین کے صدر ولودی میرزیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہر روسی فوجی یوکرین سے نکل جائے اور وہ ان علاقوں سے نکل جائے جن پرروس نے قبضہ کررکھا ہے لیکن اس سال کے اوائل میں جنرل میلی نے کہا تھا کہ ’’یہ بہت مشکل کام‘ ہوگا‘‘۔’’آپ دو لاکھ روسیوں کو دیکھ رہے ہیں جو اب بھی روس کے زیرقبضہ یوکرین میں موجود ہیں۔ میں یہ نہیں کَہ رہا ہوں کہ یہ نہیں کیاجاسکتا،میں صرف یہ کَہ رہا ہوں کہ یہ ایک بہت مشکل کام ہے‘‘۔

انھوں نے اس یقین کا اعادہ کیا کہ ’’مستقبل قریب میں‘‘ اس مقصد کو حاصل کرنا ایک چیلنج ہوگا۔ ’’یوکرین میں لڑائی جاری رہے گی۔ یہ تنازع اورخونی ہونے جا رہا ہےاور یہ مشکل ہونے جارہا ہے،کسی موقع پر دونوں فریق یا تو کسی تصفیے پر بات چیت کریں گے یا کسی فوجی نتیجے پر پہنچیں گے‘‘۔

julia rana solicitors

جنرل میلی نے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی خبروں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اب بھی بیلگورود کے قریب ایک مبیّنہ حملے کی تصاویر دیکھ رہا ہے۔ روس کی سرحدوں کے اندر روسیوں پر حملہ کرنے کے لیے کسی بھی امریکی سازوسامان کے استعمال کی مخالفت کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply