• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • علی زیدی نے بھی پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

علی زیدی نے بھی پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ،افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا جو مشکل فیصلہ تھا آسان فیصلہ نہیں تھا، فیصلہ کیا ہےکہ سیاست چھوڑ دوں گا، جب سیاست چھوڑ دوں گا تو پی ٹی آئی میں بھی جو عہدہ ہے ، ایم این اے سمیت سب سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply