ٹیپو سلطان کی تلوار کتنے ارب میں فروخت ہوئی؟

 لندن میں ہونے والی ایک نیلامی میں برصغیر کے مشہور مسلمان حکمران ٹیپو سلطان کی تلوار ایک کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈز ( 4 ارب 93 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے)  میں فروخت ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیلامی منعقد کروانے والے ہاؤس بون ہامز  کا کہنا ہے کہ تلوار کی قیمت اندازے کے مقابلے میں سات گنا زیادہ لگی تھی ۔یہ تلوار ٹیپو سلطان کی سب سے اہم تلوار تھی جس سے ان کا خاص تعلق تھا۔

ریاست میسور کے حاکم ٹیپو سلطان کو 18 ویں صدی کے آخر میں ہونے والی جنگوں سے شہرت ملی تھی۔ انہوں نے 1775 اور 1779 کے درمیان کئی مرتبہ مرہٹوں کے خلاف جنگ لڑی۔بون ہامز اسلامک اینڈ انڈین آرٹ کے ہیڈ اولیور وائٹ کا کہنا ہے کہ ’یہ شاندار تلوار ان ہتھیاروں میں سے سب عظیم ہے جن کا تعلق ٹیپو سلطان سے ہے، ٹیپو سلطان کی اس سے ذاتی وابستگی تھی۔‘یہ تلوار ٹیپو سلطان کے محل کے ذاتی حجرے سے برآمد کی گی تھی۔

 

ٹیپو سلطان کو اپنی سلطنت کے دفاع کرنے پر ’ٹائیگر آف میسور‘ کا لقب دیا گیا تھا۔بون ہامز کا کہنا ہے کہ انہیں راکٹ آرٹلری میں مہارت حاصل تھی اور انہوں نے میسور کو بھارت کا معاشی گڑھ بنایا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آکشن ہاؤس کے مطابق ٹیپو سلطان کی موت کے بعد ان کی تلوار کو ان کی بہادری کے عوض برطانوی میجر جنرل ڈیوڈ بیئرڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply