• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بینظیربھٹو کی 10ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل

بینظیربھٹو کی 10ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل

برسی کی مرکزی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری تعزیتی جلسے سے خطاب کریں گے۔

گڑھی خدا بخش بھٹو میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 10ویں برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے مختلف شہروں سے کارکنان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔بینظیر بھٹو کی برسی کے سلسلے میں مرکزی تقریب کا باضابطہ آغاز آج دن ایک بجے محفل مشاعرہ سے ہوگا اور شام 4 بجے یہ مشاعرہ تعزیتی جلسے میں تبدیل ہوجائے گا۔

برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں 7 ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار فرائض انجام دیں گے۔جبکہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے بھی عملہ تعینات ہوگا۔دوسری جانب گڑھی خدا بخش میں 60 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے تمام افراد کو واک تھرو گیٹ پر جامع تلاشی کے بعد مرکزی پنڈال تک جانے کی اجازت ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج شام نوڈیرو ہاؤس میں بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی زیرصدارت منعقد ہوگا جس میں مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے بعد روانگی کے وقت خود کش حملے کے نتیجے میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید ہوگئی تھیں، اس حملے میں 20 دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔رواں برس 31 اگست کو انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بےنظیربھٹو کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، جس کے مطابق 5 گرفتار ملزمان کو بری، 2 ملزمان (سابق ایس پی خرم شہزاد اور سابق سی پی او سعود عزیز)کو سزا جب کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی قرقی کا حکم دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply