اب واٹس ایپ پر کاروبار کرنا ممکن

کیلی  فورنیا: موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے صارفین کے لیے علیحدہ سے ایک ایپ متعارف کرادی جس کے ذریعے وہ گاہگوں سے رابطے میں رہ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

واٹس ایپ نے چھوٹے کاروباری حضرات کے لیے ایک علیحدہ سے ایپلیکشن متعارف کروائی جس کے ذریعے کم آمدنی میں کاروبار کرنے والے افراد اپنے گاہگوں سے باآسانی رابطے میں رہ سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق بزنس ایپ میں کاروبار کے لیے متعارف کروائی جانے والی ایپلیکشن میں خاص پروفائل بنے گی جس میں ادارے کا نام، ای میل ایڈریس، پتہ اور ویب سائٹ شامل ہوگی۔

اسمارٹ میسجنگ میں ایسے فیچر شامل کیے گئے ہیں جس کے تحت فوری جواب، پیغامات بھیجنے والے اور پڑھنے والے کا چارٹ ترتیب دیا جائے گا اور اس کے ذریعے کسی بھی گاہگ کے آرڈر کی بکنگ اور اُسے کسٹمر تک پہنچانے کی تفصیلات دیکھی جاسکیں گی۔ایپ فی الحال اینڈرائیڈ ورژن کے لیے متعارف کروائی گئی ہے تاہم آئندہ آنے والے وقتوں میں اسے آئی فون صارفین بھی استعمال کرسکیں گے اور مزے دار بات یہ بھی ہے کہ ایک ہی فون میں عام واٹس ایپ کے ساتھ یہ ایپ بھی استعمال کی جاسکے گی۔

کاروباری ایپ کی رجسٹریشن کے لیے علیحدہ نمبر درکار ہوگا اور اسے کمپیوٹر پر بھی استعمال کیا جاسکے گا، آئی ڈیز بنانے والے صارفین کو ایک مخصوص نشان (ویری فکیشن ٹک) دیا جائے گا جس کا رنگ سبز ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واٹس ایپ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس ایپ کی سہولت صرف انڈونیشیاء ، امریکا، برطانیہ اور میکسیکو کے لیے پیش کی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply