معروف اداکارہ کی موت کی خبر ، سچ سامنے آگیا

اماراتی نژاد امریکی و پاکستانی معروف اداکارہ اور سپر ماڈل سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر کا ڈراپ سین ہوگیا اور حقیقت سامنے آگئی۔

اداکارہ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے انتقال کی  خبر شیئر کی گئی  تھی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا گیا کہ سعیدہ امتیاز آج صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

اداکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

 

 

کچھ سوشل میڈیا پیجز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سعیدہ امتیاز بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی موت کی خبر جھوٹی ہے، سعیدہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اور فیس بک ہیک ہوا ہے اور یہ اسٹوری ہیکرز کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے۔

بعدازاں اداکارہ کی منیجر نے گفتگو میں بتایا کہ سعیدہ امتیاز خیریت سے ہیں اور  اُن کے انتقال کی جھوٹی خبر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی وجہ سے پوسٹ ہوئی تھی، سعیدہ امتیاز خیریت سے اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں ۔

یاد رہے کہ 32 سالہ سعیدہ امتیاز فلم’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں کام کر چکی ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’کپتان‘ میں کام کیا اور جمائما کا کردار نبھایا۔

julia rana solicitors

سعیدہ امتیاز کشمیری ہیں جن کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی، وہ یو اے ای سمیت  امریکا میں بھی مقیم رہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply