سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور درود و سلام پیش کیا ۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف جو اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی نوازشریف کو مسجدنبوی میں سکیورٹی حصار میں روضہ رسول ﷺ لے جایا گیا۔ انہوں نے نوافل ادا کیے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
نوازشریف نے مریم نواز،جنید صفدر اور اہل خانہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔
جبکہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےجوسعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے پہلے سے موجودہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کی ، دونوں رہنما ئوں نے ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی کی۔اس اہم ملاقات میں نواز شریف اور اسحاق ڈار نے ملک کی موجودہ معاشی ،سیاسی اور دیگر امور پر بات چیت کی۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں