• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار کرنے والے48 افراد گرفتار

ترکیہ میں زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار کرنے والے48 افراد گرفتار

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ انتظامیہ نے متاثرین سے لوٹ مار اور فراڈ کرنے والے 48 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزارت انصاف کے مطابق گرفتار افراد پر زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

دوسری جانب ترک وزارت انصاف نے ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، زلزلے سے ترکیہ میں 6 ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، جس کے بعد عمارتوں کی ناقص تعمیرات پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریسکیو ورکز نے ریسکیو آپریشن کے دوران زلزلے کے چھٹے روز ملبے سے دو ماہ کا بچہ نکال لیا جب کہ 70 سال کی خاتون اور 6 ماہ کی حاملہ خاتون کو بھی نکال لیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

عالمی ادراہ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے جب کہ انہوں نے متاثرین کےلیے 4 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی فوری امدادکی اپیل بھی کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply