ملک بھر میں تیز ہواؤں کیساتھ گرج چمک اور بارش

ملک بھر سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب سے بارش برسانے والے بادلوں کی آمدکے بعد کراچی میں سیاہ بادل چھاگئے۔کراچی کے علاقےکلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، گارڈن، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، اورنگی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، واٹرپمپ، عائشہ منزل، لانڈھی،کورنگی،لیاری اور ملیر ہالٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بوندا باندی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان ہے۔ بارش برسانے والا سسٹم کل تک کراچی پر اثر انداز رہنےکا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹہ،بدین،حیدرآبادمیں بھی آئندہ چندگھنٹوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، زیریں سندھ ،بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

شمالی اور زیرین بلوچستان کے علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

چترال، سوات، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،بالاکوٹ، کوہاٹ ،کوہستان، پشاور،نوشہرہ، ہری پور، مردان ، کرم ، وزیرستان ،ڈی آئی خان اور بنوں میں آندھی / تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

مری ،گلیات، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، بہاولنگر ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، حافظ آباد، لاہور،،قصور ،گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ،میانوالی ، سرگودھا، بکھر ، لیہ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور،ملتان،ساہیلوال،اوکاڑہ اور خانیوال میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب تربت،کیچ، مند، آواران اور گوادر سمیت ساحلی بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ان میں ژالہ باری سےکئی افراد زخمی ہوگئے، اولے پڑنے سے باغات اور فصلوں کو نقصان پہنچا، بارکھان، رکھنی اور چھپر میں بھی شدید ژالہ باری ہوئی ہے۔اسلام آباد، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے۔

julia rana solicitors

گزشتہ24 گھنٹوں کا موسم میں پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر) پنجاب، اسلام آباد (سٹی 34، ایئرپورٹ 07)، مری 12، راولپنڈی (چکلالہ 10) میں آج کی گئی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد 37، سکرنڈ اور رحیم یار خان میں35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply