• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ کا دھماکہ، 3 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان : پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب شمالی وزیرستان کی تحصیل غلام خان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ دو روز قبل پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں‌ لانس نائیک سمیت تین اہل کار شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔جبکہ  گزشتہ ماہ 13 نومبر کو پاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے میں کیپٹن جنید حفیظ اورسپاہی رحم شہید اور 4 زخمی جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply