پی ٹی آئی کا سی سی پی او لاہور پر تحفظات کا اظہار

عدالت سے ایک اور بڑی خبر آگئی۔ پی ٹی آئی نے سی سی پی او لاہور پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو ویڈیو لنک سے ییشی اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو مکمل سیکیورٹی دی ہوئی  ہے۔ اس پر عمران خان کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ کتنی سیکیورٹی دی گئی۔ عمران خان عدالتوں میں پیش ہوئے  تو کتنی تکلیف ہوئی ۔ ہر کیمرے نے دکھایا کہ کتنی سیکیورٹی دی گئی  ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے سیکیورٹی دینی ہے مگر آپ نے بھی اپنے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اظہر صدیق نے کہا کہ جب عمران خان نے آنا تھا تو چوبیس گھنٹے میں بھی سیکیورٹی کا انتظام نہیں ہو سکا۔ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ دو طرح کی سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ ایک ان کی رہائش گاہ کی ہے اور دوسری جب یہ موومنٹ کرتے ہیں۔ عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے پنجاب حکومت اور پولیس نے رپورٹ پیش کر دی۔ عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ریویو کیا گیا۔ 123 پولیس اہلکار عمران خان کی سیکیورٹی پر معمور ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میں اس رپورٹ پر عمران خان سے ہدایات لے لیتا ہوں۔ آج ریلی ہے اور عمران خان کی موومنٹ ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت کا کام ہے سیکیورٹی دینا اور وہ دے گی۔ وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے سی سی پی او کو فوکل پرسن بنا دیتے۔ عمران خان کے وکیل نے سی سی پی او لاہور پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان سے ہدایات لینے کی مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply