ووٹ کیسے کاسٹ ہوتے ہیں ؟ ( سو لفظوں کی کہانی )

( سو لفظوں کی کہانی )
ووٹ کیسے کاسٹ ہوتے ہیں ؟
صوابی میں مسلم لیگ (ن) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے فرمایا کہ
ووٹر ہاتھ سے ووٹ نہیں ڈالتے ۔
میرے ساتھ بیٹھے دوست کاشف نے کہا کہ
خواجہ سعد رفیق ٹھیک فرما رہے ہیں ۔
میں حیران ہوا اور میں نے سوال کیا کہ
پھر الیکشن میں ووٹ کیسے کاسٹ ہوتے ہیں ۔
کاشف نے مسکرا کر جواب دیا کہ
وہ تو یہ خود اپنے انتخابی نشان پر سٹمپ لگا کر بیلٹ بکس گھر سے بھر کر پولنگ اسٹیشن پر لے کر آتے ہیں ۔۔

Facebook Comments

ثقلین مشتاق کونٹا
آپ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد میں کیمیکل انجنیئرنگ کے طالبعلم ہیں۔صحافت سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں ۔ پاکستان کو ایسی ریاست بنانے کے خوہاں ہیں جہاں اللہ کے بعد عوام کی حکمرانی ہو نہ کہ جمہوری آمروں کی آمریت قائم ہو ۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر صحافی برداری عوام میں شعور بیدار کرنا کا بیڑہ اُٹھا لیں تو یہ مشکل کام جلد ممکن ہوسکے گا۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply