نیٹ فلکس کی سبسکرپشن اب ہوئی آسان،فیس میں بڑی کمی

فلموں اور ویب سیریز کی معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے 30 ملکوں میں اپنی سبسکرپشن فیس میں کمی کا اعلان کردیا۔

نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس میں کمی کا اطلاق ایشیا، یورپ، لاطینی امریکہ،افریقا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں ہوگا۔ فیس میں کمی کا اعلان عالمی مہنگائی اور اپنے حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ فیس میں کمی کچھ خاص قیمتوں کے پلان میں ہوگی اور بعض صورتوں میں نصف تک کم ہوجائے گی۔

کمپنی کے مطابق جن ممالک میں فیس کم کی گئی ہے۔ ان میں ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، کروشیا، وینزویلا، کینیا اور ایران بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کمپنی کی جانب سے کیے گئے اعلان میں برطانیہ اور امریکہ کا نام شامل نہیں ہے اور وہاں نیٹ فلکس پہلے ہی فیس میں کمی کرچکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply