• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مزید بچے پیدا نہ کرنے کی سزا؛ شوہر نےبیوی کو 11بچوں سمیت گھر سے نکال دیا

مزید بچے پیدا نہ کرنے کی سزا؛ شوہر نےبیوی کو 11بچوں سمیت گھر سے نکال دیا

بھارتی ریاست اوڈیسہ میں 11 بچوں کی ماں کو مزید بچے پیدا نہ کرنے پر شوہر نے گھر سے نکال دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوڈیشہ کے ضلع کیونجھر میں گاؤں دیمیریا میں جانکی دیہوری نامی خاتون اپنے 10 بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہے کیونکہ اسے اس کے شوہر نے گھر سے نکال دیا ہے۔

جانکی کا کہنا ہے کہ اسے گزشتہ 11 سال میں 11 بچے ہوئے، جن میں سے ایک بچے کا انتقال ہوگیا، ایسے وقت میں جب بچے بڑے ہورہے ہوں، ہر سال بچوں کی پیدائش شرم کا باعث بنتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ گاؤں کی دیگر عورتوں کے ہمراہ خواتی کی بنیادی صحت کے مرکز گئی۔

جانکی کا کہنا تھا کہ اسے مزید بچوں کی خواہش نہیں تھی، اس لئے اس نے ایک آپریشن کروالیا، یہ سب باتیں میرے شوہر کو سمجھ نہیں آرہی، اس نے مجھے گھر سے نکال دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب جانکی کے شوہر رابی نے کہا کہ اس کی بیوی نے یہ عمل کرکے جرم کیا ہے، ہماری برادری کا عقیدہ ہے کہ اگر کوئی عورت ایسا آپریشن کروائے تو ہمارے بزرگوں کو دوسرے جہان میں پانی بھی نہیں ملے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply