• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام جاری,230 ملین ڈالر کی لاگت آئیگی

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام جاری,230 ملین ڈالر کی لاگت آئیگی

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ 230 ملین ڈالر کے میگا پروجیکٹ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے، 4 ہزار 600 ٹن اسٹیل ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 230 ملین ڈالر کے میگا پروجیکٹ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش رفت ہوئی ہے۔

چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ مرکزی ٹرمینل کی تعمیر جاری ہے، 4 ہزار 600 ٹن اسٹیل ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھت اور اندرونی حصے کی تعمیر اور الیکٹرو میکنیکل آلات کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply