• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایفیڈرین کیس: حنیف عباسی کی دلائل کیلئے مزید وقت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایفیڈرین کیس: حنیف عباسی کی دلائل کیلئے مزید وقت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

راولپنڈی کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد اکرم خان نے حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر ملزم کے وکیل تنویر اقبال نے دلائل کے لیے مزید وقت دینے سے متعلق دلائل دیے جسے سننے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پہلے ہی انسداد منشیات کی عدالت کو حنیف عباسی کے خلاف ایفیڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کا حکم دے رکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حنیف عباسی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم اعلیٰ عدالت نے 17 جولائی کو فیصلہ سناتے ہوئے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو سنانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کےخلاف حنیف عباسی کی درخواست مسترد کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply