• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی دعوت؛ بات کریں یا اسمبلیاں تحلیل کر دیں

عمران خان کی دعوت؛ بات کریں یا اسمبلیاں تحلیل کر دیں

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں، بات کریں یا پھر اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس معیشت ٹھیک کرنے کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں ہے اور ملک ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں معیشت 6 فیصد گروتھ کر رہی تھی لیکن اب پاکستان میں ڈیفالٹ رسک 100 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ اسحاق ڈار آج چپ کر کے بیٹھا ہوا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 50 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے اور مہنگائی بڑھنے سے اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں بےروزگاری بھی بڑھتی جار ہی ہے جبکہ سیاسی استحکام کے لیے فوری انتخابات کی طرف جانا ہو گا کیونکہ سیاسی استحکام تک ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 66 فیصد ملک میں انتخاب ہو گا۔ یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔ ق لیگ ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور پرویز الہٰی نے کہا ہے جب میں کہوں گا اسمبلی تحلیل کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔ یہ انتخابات سے خوفزدہ ہیں اور انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں ہے۔ میں نے ملک کی بہتری کے لیے سوچا کہ فوری انتخابات کی طرف جائیں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مقصد فوری انتخاب کی طرف جانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ جب نئی حکومت آئے گی تو ملک میں استحکام آئے گا اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ پاکستان کے لیے کیا ہے۔ بیرون ملک سے سرمایہ کاری نہیں آرہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply