عمران خان پرقاتلانہ حملے کی ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر پنجاب پولیس ڈٹ گئی ہے اور پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کی پہلی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ڈیڈ لاک کے دوران فریقین میں چار بار رابطہ ہوا لیکن پولیس اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے تحفظات پر درخواست گزار فریق نے مشاورت کے لیے دو بار مہلت مانگی، مشاورت کے لیے دی گئی مہلت کی مدت آج شام ختم ہو جائے گی۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں