• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینےپر ن لیگی رہنما کی گرفتاری

عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینےپر ن لیگی رہنما کی گرفتاری

سابق وزیرا عظم عمران خان کو قتل کی دھمکیاں والے مسلم لیگ ن کے ضلعی وائس چیئر مین کو گرفتار کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن کے حافظ آباد کے وائس چیئرمین رائے قمر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق رائے قمر نے ایک کارنر میٹنگ کے دوران عمران خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ رائے قمر کو حافظ آباد پولیس نے مفروری کی کوشش کرتے ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کی وائرل ویڈیوکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا تھا کہ قتل کی دھمکیاں دینے والے کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply