یروشلم

محلے دار نے نیا گھر بنایا تو سب کو کھانے کے لیے مدعو کیا۔
گھر نہایت ہی شاندار تھا، ڈرائنگ روم کی ایک جانب چھوٹی سی لائبریری بنائی گئی تھی،
ایک طرف  دیوار پہ چمکدار تلواریں لٹکائی گئی تھیں۔
کھانے کا انتظار کرتے ہوئے باتوں سے باتیں نکلنا شروع ہوئی۔
ایک نے کہا امریکہ نے یروشلم کو اسرائیل
کا دارالحکومت تسلیم کر لیا ہے۔
وہاں بیٹھے ایک بچے نے معصومیت سے کہا
ہمارے پاس اتنی تلواریں ہیں،
ہم اسرائیل سے آسانی سے یروشلم کیوں واپس نہیں لے سکتے۔
میں نے کہا جب بازو کمزور اور سوچیں
معذور  ہو جاتی ہیں تو تلواریں
صرف دیواریں سجانے کے کام آتی ہیں۔۔۔۔!!

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply