• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی۔
کراچی سے خیبراورگلت سے گوادر تک جھاڑا آگیا،ملک بھر میں سردی کا راج ہے،بالائی علاقوں میں برف باری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔پنجاب میں بھی سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،ملتان اور سیالکوٹ میں درجہ حرارت 10،لاہور اور اسلام آباد میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،سندھ اور بلوچستان میں بھی سرد ہواؤں کا راج ہے۔محکمہ موسمیات نے پیر سے بدھ تک خیبرپختونخوا، فاٹا، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پیر اور منگل کو مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔اِدھر پیر سے سندھ اور بلوچستان مین سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply