ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

لاہور /کراچی(نمائندہ خصوصی) مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے امریکی اقدام کے خلاف جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کیا گیا۔نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ۔ مساجد میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ وکلا نے بازوؤں  پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا اورپر سیاہ پرچم لہرائے۔کراچی میں امریکی قو نصلیٹ کے اطراف سیکیورٹی سخت رہی۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے راستے کنٹینر لگا کر بند کر دیئے گئے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے اور ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

Advertisements
julia rana solicitors

امیر جماعت اسلامی سراج الحق، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر مذہبی جماعتوں نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ نظام مصطفی متحدہ محاذ ملک گیر یوم القدس منا رہی ہے۔ مجلس وحدت المسلمین کی اپیل پر یوم مردہ باد امریکہ منایایا گیا۔ نما ز جمعہ کے اجتماعات اور مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام اور رہنماؤں  نے کہا کہ ٹرمپ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اسلامی ممالک امریکہ کا سفارتی بائیکاٹ کریں۔ کراچی میں بنارس چوک پر ہونے والے بڑے مظاہرے سے جماعت اسلامی کے امیر انجینئر حافظ نعیم الرحمن اور دیگر نے خطاب کیا۔ لاہور،پشاور،کوئٹہ ،فیصل آبا د اور دیگر شہروں میں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply